لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں مالک کے مبینہ تشدد سے ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
محسن رضا نقوی نے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی اور تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جاں بحق ملازم کے خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، انہوں نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا بھی اظہار کیا۔