جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

نوٹیفکیشن کے مطابق جواد سہراب ملک کی تقرری کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی، جواد سہراب ملک کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔

جواد سہراب ملک وزیراعظم کے خصوصی ٹاسک پر کام کریں گے، انہوں نے بطور معاون خصوصی مراعات لینے سے انکار بھی کر دیا ہے۔