ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے باضابطہ دعوت نہیں ملی : پرویز خٹک

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے باضابطہ دعوت نہیں ملی : پرویز خٹک

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو دعوت نامہ بھیجنا چاہیے، ہم پارٹی چیئرمین کی اجازت کے بعد اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج گورنر ہاؤس پشاور میں ہو گا، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے، اجلاس میں کور کمانڈر، آئی جی خیبر پختونخوا اور دیگر اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔