بلاول بھٹو سے امریکی عہدیدار کی ملاقات، انسداد دہشتگردی کیلئے ساتھ دینے کا عزم

بلاول بھٹو سے امریکی عہدیدار کی ملاقات، انسداد دہشتگردی کیلئے ساتھ دینے کا عزم

واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں ڈیرک شولے نے پشاور کی مسجد میں خودکش حملے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈیرک شولے نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے معاشی استحکام اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کی جانب پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔