وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب کے ساتھ تباہ کن زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے زلزلے کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ چلے گئے

ترک وزیر خزانہ نے پاکستان کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد اور ریلیف سرگرمیوں میں تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر نے اپنی کابینہ اجلاس میں پاکستان کے اس تعاون پر تعریف کی ہے۔