مجھ پر طرح طرح کے الزام لگائے گئے، فتوے بھی لگائے جائیں گے، عبدالقدوس بزنجو

Published On 16 February,2023 09:44 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میں حق کی بات کروں گا تو ایم پی اے اور کرتا دھرتا مجھے وزارت اعلیٰ سے نکال سکتے ہیں، مجھ پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے، مجھ پر فتوے بھی لگائے جائیں گے۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اگر آج میری بات کسی کو سمجھ نہ آئے تو اللہ کا بندہ سمجھ کر معاف کر دینا، نظام کو چیلنج کرنے والی قوتیں برباد ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کرنے کی آواز اٹھنے لگی

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اللہ اور اپنے علاوہ کسی کو جوابدہ نہیں، اللہ اپنے بندوں پر نا انصافی برداشت نہیں کرتا، عزت اور دولت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جس چیز کو چھپانے کی کوشش کی جائے اُس کی ویڈیو بنا کر پبلک کی جاتی ہے، قدرتی آفات کے ذریعے اللہ اپنا غصہ دکھا رہا ہے۔