استعفوں کی منظوری کا معاملہ: پی ٹی آئی کی سپیکر کا نوٹیفکیشن معطل کرنیکی استدعا مسترد

استعفوں کی منظوری کا معاملہ: پی ٹی آئی کی سپیکر کا نوٹیفکیشن معطل کرنیکی استدعا مسترد

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست میں سپیکر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا ہے۔

یہ بھی  پڑھیں:پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے استعفے منظور کرنے کااقدام چیلنج کردیا

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ممبران کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا اقدام معطل کر رکھا ہے، عدالت نے نوٹیفکیشن نہ لگانے پر سپیکر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا اقدام معطل نہیں کیا، درخواست کے ساتھ سپیکر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا نوٹیفکیشن لف کر دیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سپیکر کی جانب سے 42 ممبران کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے مزید 43 پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا

عدالت نے سپیکر کے نوٹیفکیشن کو فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سپیکر سمیت دیگر سے 7 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔