الیکشن کمیشن نے مزید 43 پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا

Published On 25 January,2023 11:43 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 43 ممبران قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے گزشتہ روز استعفے واپس لینے کے لئے الیکشن کمیشن کو ای میلز کی تھیں، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی نے استدعا کی تھی کہ ان کو ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی نے مزید 43 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے، پی ٹی آئی کے اب تک مجموعی طور پر 124 ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی جانب سے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے 4 مرحلوں میں منظور کیے گئے، پہلے میں 11، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 35، 35 اور پھر 43 استعفے منظور کیے گئے۔

Advertisement