لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون ہو گا عوام کو تاحال الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے۔
آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس کل بلا لیا، اجلاس میں عہدے پر تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے دو، دو ناموں پر غور ہو گا۔
واضح رہے کہ سرکار کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کئے گئے ہیں جبکہ حزب اختلاف نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کر رکھا ہے۔