سی ٹی ڈی پولیس نے پنجاب بھر سے 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے

Published On 20 January,2023 09:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، فورس نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق 2 دہشت گردوں کو لاہور مسلم ٹاؤن اور ایک کو داتا دربار کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے، 2 دہشت گردوں کو راولپنڈی اور ایک دہشت گرد کو خوشاب سے گرفتار کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک دہشت گرد کو مرید کے شیخوپورہ اور ایک کو منڈی بہاؤالدین سے پکڑا کیا گیا، دہشت گردوں کو 48 مختلف کومبنگ آپریشنز کے دوران گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں سے پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

کومبنگ آپریشن کے دوران 478 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، حراست میں لیے جانے والے افراد کے خلاف سی ٹی ڈی کے تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے، مبینہ دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔
 

Advertisement