لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون؟ فیصلے کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی، سپیکر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
حکومتی اتحاد کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی میں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت شامل ہیں جبکہ ملک ندیم کامران، ملک احمد خان اور حسن مرتضیٰ اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے، مشاورت کیلئے اجلاس کل دوپہر دو بجے طلب کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمشنر کا لگایا ہوا وزیراعلیٰ نہیں چلنے دیں گے : پرویز الہٰی
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے 2 نام فائنل کر کے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ کیلئے احمد نواز سکھیرا، سابق چیف سیکرٹری پنجاب نوید چیمہ اور نصیر خان کے ناموں پر تفصیلی غور
— PTI (@PTIofficial) January 19, 2023
چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے حتمی مشاورت کے بعد دو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جانے پر اتفاق
پی ٹی آئی نے نصیر خان کا نام ڈراپ کر دیا جبکہ دوسرے دونوں امیدواروں کے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دئیے۔
نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کی چیئرمین عمران خان سے خصوصی ملاقات
— PTI (@PTIofficial) January 19, 2023
پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی مشاورت pic.twitter.com/Nhx56egYDd