لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف کی مشاورت کا وقت گزر گیا، پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔
دونوں رہنماؤں کی طرف سے نام فائنل نہ ہونے پر اب معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا، کمیٹی بھی ناکام رہی تو الیکشن کمیشن پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کرے گا۔
ادھر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل A2241 کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف کا مقرر مدت کے اندر نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے لیے نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔
Since the CM & Leader of the Opposition failed to agree on any name for care-taker CM within the stipulated time in accordance with Article 224(1A), I have written a letter to the Speaker, so that the process can be taken forward as per Article224A(2). pic.twitter.com/rtI7VEpiFb
— M Baligh Ur Rehman (@MBalighurRehman) January 17, 2023
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میری جانب سے سپیکر کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل A2224 کے تحت نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے آئینی عمل کو آگے بڑھائیں۔