اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو میانوالی ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندی کا عمل جاری ہے، حلقہ بندی کے باعث اضلاع اور تحصیلوں کی حدبندی منجمد ہے، میانوالی کو ڈویژن کا درجہ دینا الیکشن کمیشن احکامات کی خلاف ورزی ہے، بھکر، میانوالی اور تلہ گنگ پر مشتمل ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلہ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دیا گیا، پنجاب کی صوبائی کابینہ نے آج پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے آبائی ضلع کو ڈویژن بنانے کی منظوری دی تھی۔