لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پر ریڈ لائن لگنا باقی ہے جو عوام لگائے گی۔
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے گورنر پنجاب آئین پر مبنی فیصلہ کریں گے۔
مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سنا ہے یہ کوئی شرارت کرنا چاہتے ہیں، گورنر پنجاب کو پہلے بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، نئی سازش بھی ناکامی سے دوچار ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے معاملات طے شدہ ہوتے ہیں، کٹھ پتلیاں آئینی حدود کی پابندی نہیں کرتیں، عزت سے اسمبلی تحلیل کر دیں تو بہتر ہے، اگر عزت سے فیصلہ نہیں کریں گے تو سو پیاز اور جوتے بھی کھانا پڑیں گے۔