پنجاب حکومت نے اعتماد کے ووٹ کے دوران وفاقی اداروں کے استعمال کا نوٹس لے لیا

Published On 12 January,2023 04:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے اعتماد کے ووٹ کے دوران وفاقی اداروں کے استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی ادارے استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ لیگی رہنماؤں اور وفاقی حکومت کے عہدیداروں نے کس قانون کے تحت جیو فینسنگ کرائی؟ رانا ثناء اللہ اور عطا تارڑ نے ایف آئی اے کے ذریعے ارکان کی جیوفینسنگ کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسلحہ کی نمائش کرنیوالے عناصر کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم

پنجاب حکومت نے کارروائی کے لئے قانونی ماہرین کو طلب کر لیا، اعتماد کے ووٹ کے دوران وفاقی اداروں کو استعمال کرنے والوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
 

Advertisement