لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ بارے حکومتی ٹیم کی نمبرز گیم پوری کرنے کیلئے متحرک ہے جس کے بعد آج اعتماد کا ووٹ لیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے مختصر پیغام میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ الحمد للہ 187 کا نمبر مکمل ہے۔
الحمدللہ 187 کا نمبر مکمل
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 11, 2023
ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم کی جانب سے ارکان کو ایوان میں لانے کے لئے رابطے جاری ہیں، نمبرز گیم پوری ہونے پر آج اعتماد کا ووٹ لیا جا سکتا ہے۔