187 ووٹ پورے، 2 ممبرز کے پہنچتے ہی اعتماد کا ووٹ لیں گے، فواد چودھری

Published On 11 January,2023 08:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی حافظ عمار کا انتظار کر رہے ہیں، ایک ممبر بہاولپور سے آ رہے ہیں، ہمارے 187 ووٹ پورے ہیں کسی بھی وقت اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے کہا ہے کسی بھی وقت اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، آج ہمارے پاس نمبرز 187 پورے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک جادو ہے، جس طرح لوگوں کو پیسوں کی آفرز ہوئیں، سندھ ہاؤس سے سلسلہ شروع ہوا، ایم پی ایز نے تمام آفرز کو ٹھکرایا، جیسے ہی 187 ووٹ پورے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب اسمبلی میں آ رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں بکنے والے 20 لوٹے آج تک اپنا منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، عوام کی طاقت عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے، اسی لیے لوگ تحریک انصاف کو چھوڑ کر نہیں جا رہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ جاوید لونڈ، بسمہ چودھری اس وقت پنجاب اسمبلی میں ہیں، بسمہ چودھری دبئی سے ووٹ کے لیے واپس آئی ہیں، رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ کا اتنا قد نہیں کہ لوگ ان سے رابطے کریں، حمزہ شہباز لندن سے ملک واپس نہیں آ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے اندر لڑائیاں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں استعفوں کی قبولیت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کی اس حوالے سے نا اہلی ہے، ہمارا استعفوں کا مقصد پورے ملک میں الیکشن ہونے چاہئیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کوجانتا ہوں چیزوں کوسیریس لیتے ہیں، نئے آرمی چیف بڑے ایماندار آدمی ہیں، ہم فوج سے کوئی مدد نہیں مانگ رہے، جس طرح دوسری پارٹیوں کا ریلیشن وہی ہم بھی فوج سےچاہتے ہیں۔

Advertisement