لاہور: (دنیا نیوز) اسمبلی تحلیل کے بعد پنجاب میں نگران اپ سیٹ کے معاملہ پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی آج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نگران حکومت کے وزیر اعلیٰ کے ناموں پر حتمی مشاورت ہوگی، آرٹیکل 224-A کے تحت وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کا نام پر اتفاق ہونا ضروری ہے، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں پارلیمانی کمیٹی کو 2، 2 نام بھیجے جائینگے۔
یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کا معاملہ ، پی ٹی آئی آج ناموں کا جائزہ لے گی
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی تین دنوں میں فیصلہ کرے گی، اگر پارلیمانی کمیٹی بھی کسی نام پراتفاق نہ کر پائی تو نام الیکشن کمیشن کو بھیج دیئے جائیں گے۔