لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں آئندہ انتخاب کے سلسلہ میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔
گورنر پنجا ب محمد بلیغ الرحمان کو نگران سیٹ اپ کے اعلان سے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا ہے، آئین کے آرٹیکل 105، 224A اور 224 کے تحت گورنر پنجاب کو یہ ذمہ داری ادا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمشنر کا لگایا ہوا وزیراعلیٰ نہیں چلنے دیں گے : پرویز الہٰی
خیال رہے کہ کل پارلیمانی کمیٹی کے پاس نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لئے آخری دن ہوگا۔