لاہور:(دنیا نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے، جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں، بچے ہمارا مستقل اور قومی سرمایہ ہیں انہیں سیاست میں دھکیلنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
دوسری جانب نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا کہ فتنے کو کالج میں جلسہ کی اجازت دینے پر وی سی، جی سی یو کیخلاف کارروائی کی جائے، علم سیکھنے کی جگہ کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا جرم ہے، یہ ایک ایسا جرم ہے جس پر سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑنا چاہیے۔