نئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی سیاسی زندگی پر نظر

Published On 30 May,2022 09:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے نئے گورنر بلیغ الرحمان پہلے بھی کئی عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ آیئے ان کی سیاسی زندگی پر نظر دواڑتے ہیں۔

پنجاب کی گورنر شپ کے لئے مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمان کا قرعہ نکلا، بلیغ الرحمان 21 دسمبر 1969ء کو بہاولپور میں پیدا ہوئے، پرائمری تک تعلیم کانونٹ سکول بہاولپور سے حاصل کی جس کے بعدصادق پبلک سکول میں داخل ہوئے۔

بعد ازاں او لیول کیمبرج یونیورسٹی سے پاس کیااور گولڈ میڈل بھی حاصل کیا، امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوینیا سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں گریجوایشن کی۔

بلیغ الرحمان کا مسلم لیگ ن سے گہرا تعلق رہا ہے، 2008ء میں وہ این اے 185 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، 2008ء سے 2013ءتک شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں ان کے معاون خصوصی رہے۔

بلیغ الرحمان دوسری بار2013ءمیں بھی ن لیگ کے ٹکٹ پرایم این اے بنے، سابق وزیراعظم نوازشریف کی کابینہ میں وزیرمملکت برائے وفاقی تعلیم اورپروفیشنل ٹریننگ رہے، نومبر2013ءمیں انہیں وزیرمملکت برائے داخلہ اوراینٹی نارکوٹکس کااضافی چارج دیاگیا۔


2017ءمیں نوازشریف کی کابینہ ختم ہونے کےبعد بلیغ الرحمان سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی کابینہ کاحصہ بنے، بلیغ الرحمان کو وفاقی وزیرتعلیم اورٹریننگ بنایاگیا۔

بلیغ الرحمان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔