اسلام آباد:(دنیا نیوز) گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے دوسری سمری بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دی۔
ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں سرد جنگ جاری ہے، صدر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، گورنر پنجاب کی تعیناتی کے لئے وزیراعظم نے دوسری سمری بھی صدر کو بھجوائی۔
وزیراعظم نے اپنی سمری میں لکھا کہ بلیغ الرحمٰن ہی گورنر پنجاب کے لئے موزوں شخصیت ہیں، تقرری کی جائے۔
صدر مملکت 31 مئی تک بلیغ الرحمٰن کی تقرری کی توثیق کے پابند ہیں، صدر مملکت نے اتفاق نہ کیا تو وزیراعظم کی ایڈوائس ازخود لاگو ہو جائے گی، یکم جون کو حکومت بلیغ الرحمٰن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گی۔