لاہور:(دنیا نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس برخاست کر دیا جبکہ اسمبلی کا 41 واں اجلاس سہ پہر 3 بجے ایوان اقبال طلب کرلیا گیا ہے۔
قبل ازیں پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی کا اجلاس آٹھ گھنٹے 41 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تو پنجاب اجلاس کی صدارت سپیکر چودھری پرویز الٰہی کر رہے تھے ، وزیر اعلیٰ کا 20 منٹ انتظار کرنے کے بعد اجلاس شروع کیا گیا تھا۔
تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس برخاست کر دیا گیا۔
دوسری جانب سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اجلاس بدھ ایک بجے تک ملتوی کیا جاتا ہے، بدھ کو ایوان میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔