اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے قبائلی اضلاع کے بجٹ میں محض 110 ارب رکھتے ہوئے ترقیاتی بجٹ کم کر دیا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کی خصوصی ضروریات کے پیشِ نظر میری حکومت نے 3 گنا اضافے کیساتھ انکی فنڈنگ 131 ارب کی جبکہ امپورٹڈ حکومت نے ان کا بجٹ کم کر دیاہے۔
Given the special needs of tribal districts my govt had increased their funding by 3x to Rs 131 bn.Imported
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 12, 2022
Govt has budgeted only Rs 110bn, reduced dev funding, 0 allocation for displaced persons & 0 increase in current budget.Shows incompetence & ill intent of govt of crooks.
اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نے مزید لکھا کہ امپورٹڈ حکومت نے بے گھر آبادی کیلئے ایک پائی مختص کی نہ ہی موجودہ بجٹ میں ایک روپے کا اضافہ کیا، اس سے مجرموں کی سرکار کی نااہلی اور بدنیتی عیاں ہے۔