لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے ملاقات کی، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں مریم نواز نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، پنجاب سمیت ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی تباہی کے سوا کوئی کام نہیں کیا، اتحادی حکومت ملک کو تمام بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کی جاتی عمرا آمد
— PML(N) (@pmln_org) June 5, 2022
گورنر پنجاب کی نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نوازشریف سے ملاقات
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو pic.twitter.com/M3XcjwtPpZ