لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب میں اتحادی حکومت کے درمیان اختلافات مزید کھل کر سامنے آنے لگے، بلدیاتی قانون میں ترمیم کیلئے قائم کی جانے والی کمیٹی سے پیپلز پارٹی کو فارغ کردیا گیا۔
ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق 30 مئی کو قائم ہونے والی کمیٹی کی سربراہی سردار اویس لغاری کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان، سمیع اللہ خان، معظم شیر، ذیشان رفیق اور عطا تارڑ شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی نے کمیٹی کیلئے علی حیدر گیلانی اور مخدوم عثمان کے نام دئیے تھے، کمیٹی نے 5 جون کو ترمیم کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرنی ہے، کمیٹی نے آٹھ نکاتی ایجنڈے پر کام کرنا ہے ۔
پیپلز پارٹی نے اہم کمیٹی میں شامل نہ کرنے پر وزیراعلیٰ آفس سے احتجاج کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ آفس نے یقین دلایا ہے کہ نیا نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔