لاہور: (دنیا نیوز) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے عہدےسے استعفیٰ دے دیا، شہزادشوکت کو نیا ایڈووکیٹ جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،،
احمد اویس نے ایڈووکیٹ جنرل کےعہدے سےمستعفی ہو نے کافیصلہ نئےگورنرپنجاب کی تعیناتی کےبعد کیا، اس سےپہلے ان کا موقف تھا کہان کےتقرر اورعہدےسےالگ کرنے کااختیار عمر سرفراز چیمہ کے پاس ہے۔احمد اویس نے کام سے روکنے کااقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
شہزاد شوکت کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن منگل کو جاری کئے جانے کاامکان ہے۔