لاہور:(دنیا نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی 37 رکنی کابینہ نے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس میں پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گی، گورنر بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں رانا اقبال، مہر اعجاز آچلانہ، ملک ندیم کامران، بلال یاسین، یاور زمان ،منشا اللہ بٹ، رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، حسن مرتضیٰ، بلال اصغر وڑائچ، اسد کھوکھر،احمد علی اولکھ، صبا صادق، رانا لیاقت علی اور سیف الملوک کھوکھر شامل ہیں۔
پنجاب کابینہ میں مزید جن وزرا نے حلف اٹھایا ان میں فدا حسین وٹو، سبطین بخاری، عمران خالد بٹ، مجتبیٰ شجاع الرحمان، صدیق بلوچ، جہانگیر خانزادہ، کاظم پیرزادہ، اقبال گجر، خلیل طاہر سندھو، ذیشان رفیق، ثانیہ عاشق، عظمیٰ بخاری، چودھری شفیق، کرنل (ر) ایوب، تنویر اسلام سیٹھی، رانا اعجاز نون، غلام قاسم، کرنل (ر) رانا محمد طارق، ظہیر اقبال، علی حیدر گیلانی، قاسم عباس لنگا، اشرف انصاری شامل ہیں۔
پنجاب کے کل 37 وزرا نے حلف اٹھایا، ملک احمد خان، خواجہ سلمان رفیق، عطا اللہ تارڑ اور اویس لغاری نے حلف نہیں اٹھایا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کا سائز 41 وزراسے نہیں بڑھ سکتا، چار مزید ارکان اسمبلی کو کابینہ میں ایڈجسٹ کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کے چار سینئر رہنماؤں نے کابینہ کا حصہ نہ بننے کی قربانی دی ، سردار اویس لغاری، ملک احمد خان، خواجہ سلمان رفیق اور عطااللہ تارڈ نے پارٹی مفاد میں کابینہ میں شامل ہونے سے دستبرداری اختیار کی۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ حمزہ شہباز کو وزارت کا ووٹ دینے والے چار مزید ارکان اسمبلی کو وزیر بنایا جائے گا، آج بروقت نہ پہنچ پانے کے باعث یہ ارکان اج حلف نہ اٹھا سکے،37 وزرا حلف اٹھ آسکے، آئینی طور پر مزید چار وزرا حلف اٹھا سکتے ہیں۔