بلدیات کے تمام تر اختیارات بیوروکریسی کے سپرد

Published On 18 January,2023 12:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبے میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس میں بلدیات کے تمام تر اختیارات بیوروکریسی کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبے کے بلدیاتی نظام کو چلانے کے لئے نئے ایڈمنسٹریٹز کا گزٹ نوٹیفکیشن کردیا گیا ہے، گورنر پنجاب نے کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں جس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کے تحت ایڈمنسٹریٹرز کو بحال کیا گیا ہے۔

صوبے کی 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے سربراہ کمشنر ہوں گے، سیمی اربن علاقوں کی گیارہ ڈسٹرکٹ کونسلز کے سربراہ ڈپٹی کمشنرز ہوں گے۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دیہاتی علاقوں کی 30 ڈسٹرکٹ کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز بھی ڈپٹی کمشنرز ہوں گے جبکہ یونین کونسلز کے سربراہ متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوں گے۔

Advertisement