لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے بھیجے گئے نام موصول ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر محمد بلیغ الرحمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے بھیجے گئے 3 نام مل گئے ہیں۔
I have received three names from Chief Minister Parvez Ilahi which are being forwarded to Opposition Leader Hamza Shahbaz Sharif. I would like to see both of the leaders jointly agree on any name within stipulated time. pic.twitter.com/MK7Ey6Jqg7
— M Baligh Ur Rehman (@MBalighurRehman) January 16, 2023
محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے تجویز کردہ نام اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو اتفاق رائے کے لئے بھجوائے جا رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ دونوں رہنما مقررہ وقت کے اندر کسی بھی نام پر مشترکہ طور پر متفق ہوں۔