نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی آج سے کام شروع کرے گی

Published On 18 January,2023 09:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز میں اتفاق رائے کی ناکامی کے بعد پارلیمانی کمیٹی نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لئے آج سے کام شروع کرے گی۔

گزشتہ رات گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے کی ناکامی کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا تھا، گورنر پنجاب کی جانب سے گزشتہ رات پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لئے سپیکر کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ پر اتفاق نہ ہوسکا، گورنر نے تقرری کیلئے سپیکر کو خط لکھ دیا

حکومتی اتحاد نے پارلیمانی کمیٹی کے لئے میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت کے نام سپیکر کو بھجوا دیے تھے، اپوزیشن اتحاد بھی پارلیمانی کمیٹی کے لیے3 نام دے گا۔

پارلیمانی کمیٹی کے پاس اتفاق رائے کے لئے 3 دن کی آئینی مدت ہوگی، پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے کی ناکامی پر معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جائے گا۔

Advertisement