نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر، ناصر کھوسہ نے ذمہ داری لینے سے معذرت کر لی

Published On 16 January,2023 07:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے معاملہ پر ناصر محمود کھوسہ نے ذمہ داری لینے سے معذرت کر لی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ناصر کھوسہ صاحب کی قابلیت اصول پسندی اور دیانت داری مسلمہ ہے، بحیثیت بیورو کریٹ ان کا کردار قابل فخر ہے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہم نے ان سے رابطہ کیا کہ فریقین کی طرف سےمتفقہ کیئر ٹیکر وزیر اعلیٰ کا عہدہ قبول کریں، انہوں نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور معذرت کی ہے۔

واضح رہے کہ ناصر محمود کھوسہ سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بھائی ہیں اور نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ناصر محمود کھوسہ کا نام 2018 کے الیکشن سے قبل بھی سامنے آیا تھا لیکن آخری وقت میں ان کا نام ڈراپ کر کے حسن عسکری رضوی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

Advertisement