پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

Published On 15 January,2023 02:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

محکمہ قانون پنجاب نے اسمبلی تحلیل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر تحلیل کی گئی ہے، اسمبلی کی تحلیل 14 جنوری رات 10 بج کر 10 سے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی ازخود تحلیل، چودھری پرویز الہٰی نگران وزیر اعلیٰ ہوں گے

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب نے گورنر محمد بلیغ الرحمان کو اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس بھیجی تھی، گورنر پنجاب نے سمری پر دستخط نہیں کئے جس کے بعد آئینی طور 48 گھنٹے بعد اسمبلی از خود تحلیل ہو گئی ہے، اسمبلی تحلیل کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔

واضح رہے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نگران سیٹ کی تشکیل تک بطور وزیراعلیٰ فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
 

Advertisement