لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں نجی سود کا کاروبار کرنے پر پابندی کا اطلاق ہو گیا۔
پنجاب حکومت نے دی پنجاب پروہیبشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لونز ایکٹ 2022 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نجی سودکا لین دین کرنے والوں کو 10سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ دینا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ماضی میں نجی طور پر سود کی مد میں رقم لینے والا اب صرف اصل رقم ہی واپس کرے گا۔