لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی، اس موقع پر سابق اراکین پنجاب اسمبلی یاسین سوہل اور میاں نصیر بھی موجود تھے۔
خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی، اس دوران وزیر اعظم نے خواجہ سعد رفیق کو ریلوے کے سفر کو بہتر اور محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کے درمیان ملکی مجموعی سیاسی اور حلقے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو پنجاب میں آئندہ انتخابات کی صورتحال کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔