اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلئے الیکشن کمیشن نے مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی مدت گزشتہ شب 10 بجے ختم ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا
الیکشن کمیشن 2 روز میں نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنے کا پابند ہے، گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی، صدر، وزیراعظم اور گورنر کو بھی بھجوائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آج اور کل سیکرٹریٹ کھلا رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملازمین کو آفس آنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے محسن رضا نقوی، احد چیمہ ، نوید اکرم چیمہ اور احمد نواز سکھیرا نامزد ہیں۔