لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نوید اکرم چیمہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، نوید اکرم چیمہ نے نگران وزیر اعلیٰ کا منصب قبول کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ نے نگران وزیر اعلیٰ کے منصب سے انکار کی تردید کر دی، انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ کا منصب قبول کرنے سے انکار نہیں کیا، ملک و قوم کی بہتری کے لئے جو بھی ذمہ داری دی جائے گی، قبول کروں گا۔
نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ میڈیا پر نشر ہونے والی خبر درست نہیں، ہمیشہ غیر جانبدار رہ کر پیشہ وارانہ انداز میں فرائض سرانجام دیئے ہیں، نگران وزیر اعلیٰ کے منصب کے لئے میری خدمات حاضر ہیں۔