اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں صدر مملکت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دی گئی ہے۔
صدر مملکت نے سکندر سلطان راجہ کو 20 فروری 2023 کو ایوان صدر مشاورت کے لیے دعوت دی ہے، خط کے مطابق ایکٹ کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان کمیشن سے مشاورت کے بعد کریں گے، خط میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ اس معاملے پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اور سپریم کورٹ کے حالیہ مشاہدات جیسی کچھ اہم پیش رفت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: استعفوں کی منظوری کا معاملہ: پی ٹی آئی کی سپیکر کا نوٹیفکیشن معطل کرنیکی استدعا مسترد
صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بے حسی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا، انہوں نے کہا کہ میں بے چینی سے انتظار کر رہا تھا کہ کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا اور اس کے مطابق کام کرے گا۔
صدر مملکت کا الیکشن کمیشن کیجانب سے بے حسی پر ناراضگی کا اظہار
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 17, 2023
الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کاجواب نہیں دیا، صدرمملکت
میں بے چینی سے انتظار کر رہاتھا کہ کمیشن اپنے آئینی فرائض کااحساس کرے گا اوراس کے مطابق کام کرے گا، صدر مملکت
عارف علوی نے کہا کہ اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کے افسوسناک رویے سے انتہائی مایوسی ہوئی، آئین کے تحفظ اور دفاع کی اپنی آئینی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو اپنے دفتر میں الیکشن پر مشاورت کیلئے ہنگامی ملاقات کیلئے مدعو کرتا ہوں۔