اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ متنازع ترین انتخابات بڑے سیاسی حادثات اور تقسیم کی بنیاد بن سکتے ہیں جس کا پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ صوبائی انتخابات بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی سیاسی اور آئینی بحران کی بنیاد نظریہ ضرورت اور پسند ناپسند کی بنیاد پر کیے گئے فیصلے ہیں، ممبران صوبائی اسمبلی کے ووٹ گنے بغیر انہیں ڈس کوالیفائی کرتے ہوئے آئین کی دستک سنائی دی نہ ریویو سنا گیا۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 1, 2023
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں واپسی کیلئے عمران خان اور اس کے سہولت کاروں کی جلد بازی اور ضد ریاست کیلئے خطرہ بن گئی ہے، نواز شریف کیلئے سزائیں اور عمران کیلئے جزائیں انصاف کا خون ہے۔