اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ٹوئٹ پر مریم نواز کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی تباہی کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہے، عمران خان نے پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالف عناصر ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں پھیلا رہے ہیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار
اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ اللہ سبحان تعالیٰ نے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی، تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، معیشت کیلئے قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی، انشاءاللہ۔
عمران خان اس معاشی تباہی کے ذمہ دار صرف اور صرف تم ہو۔
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 2, 2023
تم نے تو پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا لیکن اللہ سبحان تعالی نے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی۔ تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی، انشاءاللہ https://t.co/J7V5IMkK0a