گوجرانوالہ میں پتنگ بازوں کی ہوائی فائرنگ، کنونشن میں شامل صحافی سمیت 4 افراد زخمی

گوجرانوالہ میں پتنگ بازوں کی ہوائی فائرنگ، کنونشن میں شامل صحافی سمیت 4 افراد زخمی

تنظیمی کنونشن کے لیے غلام حسین پارک منتخب کیا گیا تھا، سکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات کے باعث کنونشن کے دوران شہر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کل تک امریکی سازش کا رونا رونے والے آج ان کے پاؤں پکڑ رہے ہیں، مریم نواز

خطاب کے لیے لگائے گئے ڈائس کو بھی کور نہیں کیا گیا، بسنت کی وجہ سے مریم نواز کے خطاب کے دوران بھی شہر میں گولیاں چلتی رہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے کنونشن میں شامل 4 افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں علی، احسن، عمران علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔