لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published On 05 March,2023 08:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے، جسٹس شجاعت علی خان کل درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست پر دائرہ اختیار سے متعلق اعتراض عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست چیف جسٹس ہاؤس عملے نے واپس کر دی

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، سرکاری عمارتوں کو نقصان اور نعرے بازی کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونا توہین عدالت ہے، لاہور ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔