اسلام آباد: (دنیا نیوز) توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی۔
عمران خان کے جانب سے وکیل قیصر امام، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری نے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں درخواست دائر کی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم برقرار رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض عائد
وکیل قیصر امام نے موقف دیا کہ پرائیویٹ کمپلیننٹ میں وارنٹ جاری کرنے سے کسی حد تک روکا گیا ہے لہٰذا عدالت عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیئے کہ 28 فروری کو صبح ہی عمران خان کے وکلا نے کہہ دیا تھا کہ وہ نہیں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشیوں کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ عدم حاضری پر جاری کیے تھے جبکہ اسلام آباد پولیس گزشہ روز لاہور میں ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کروانے بھی پہنچی تھی۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف کیس کل سماعت کے لیے مقرر ہے۔