کوئٹہ: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانہ میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف مقدمہ عبدالخلیل کاکڑ نامی شہری کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جس میں الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے، انہوں نے ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرکے نفرت پھیلائی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کو گرفتاری سے روکنے پر عمران خان سمیت 150 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ آج عمران خان کے خلاف دو نئی FIR درج کی گئیں، ایک FIR کوئٹہ اور دوسری FIR اسلام آباد میں درج کی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے مزید کہا نئے مقدموں کے بعد سابق وزیر اعظم پر مقدموں کی تعداد 75 ہو گئی ہے، اس حکومت میں نہ کوئی شرم ہے نہ حیا۔
آج عمران خان کے خلاف دو نئی FIR درج کی گئیں ایک FIR کوئٹہ اور دوسری FIR اسلام آباد میں درج کی گئ ہے ان دو نئے مقدموں کے بعد عمران خان پر مقدموں کی تعداد پچھتر ہو گئ ہے، اس حکومت میں نہ کوئ شرم ہے نہ حیاء۔۔۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 6, 2023