پولیس کو گرفتاری سے روکنے پر عمران خان سمیت 150 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

Published On 06 March,2023 05:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان، شبلی فراز سمیت 150 کارکنوں کے خلاف ریس کورس تھانے میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم عمران خان نے پیمرا کی پابندی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی

مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں درج ہوا، ایف آئی آر کے متن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم عمران خان کی گرفتاری کیلئے پہنچے تو ڈنڈا بردار افراد نے گھیراؤ کر لیا، اسلام آباد پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، ہجوم نے پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں بھی اشتعال انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج

ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے باہم مشورہ کر کے ساری پلاننگ کی، ڈنڈا بردار افراد نے پولیس سے کہا ایک انچ بھی بڑھے تو مار دیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے رہمناﺅں اور کارکنوں کی جانب سے پولیس افسران و اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔