لاہور : (دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کی جماعتیں عمران خان کی گرد کے قریب بھی نہیں ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج انتخابات تو ہونے دیں، تحریک انصاف کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہو گا، ان امیدواروں سے جن کو تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں ملا، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں تو عمران خان کی گرد کے قریب بھی نہیں ہیں۔
آج انتخابات ہونے دیں تو تحریک انصاف کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہو گا، ان امیدواروں سے جن کو تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں ملا PeeDM میں شامل جماعتیں عمران خان کی گرد کے بھی قریب نہیں ! سلطانی جمہور کا آتا ہے زمانہ۔۔جو نقش کہن تم کو نظر آئے مٹا دو
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 6, 2023
فواد چودھری نے ٹویٹ میں علامہ اقبال کا شعر " سلطانی جمہور کا آتا ہے زمانہ، جو نقش کہن تم کو نظر آئے مٹادو" بھی تحریر کیا۔