پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا

Published On 05 March,2023 06:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں جیل بھرو تحریک دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن اور سینیٹر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو جیل بھرو تحریک دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان پرجوش اور بے خوف ہیں، رانا ثناء اللہ کو ناکوں چنے چبوا دیں گے۔

Advertisement