اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا آج سیاسی عدم استحکام کے ذریعے اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے، جو عدالت کے بلانے پر بھی نہیں جاتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ شخص عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ کیا، عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو قومی مفادات اور پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ کیا۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ شخص عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئین، پارلیمنٹ، اداروں اور میڈیا کے ساتھ کیا، یہ عدالت کے ساتھ وہی کر رہا ہے جو مہنگائی کی صورت میں عوام کے ساتھ کیا۔