لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ریلی کو روکنے، کارکنوں پر تشدد اور دفعہ 144 کے نفاذ پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
سابق حکمران پارٹی تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی سی کو ریلی کا مکمل شیڈول دیا تھا، ان کو ریلی کے روٹ سے مکمل آگاہ کیا، انتظامیہ نے آج صبح ہی دفعہ 144 لگا کر راستے بند کر دئیے، پولیس اور انتظامیہ آئین کے آرٹیکل 15، 16 اور 17 کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ریلی: پولیس نے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دیں
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں پر بدترین تشدد اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا، متعدد کارکنوں کو گرفتار، رہنماؤں اور ورکرز کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کو غیر قانون اور غیر آئینی قرار دے، عدالت رکاوٹیں ہٹانے اور تحریک انصاف کی ریلی کو شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کی اجازت دے۔
Tear gassing has started. The fascism of this regime against its own citizens is astonishing! #Fascist_PDM pic.twitter.com/u9rQPvWdBs
— PTI (@PTIofficial) March 8, 2023