تحریک انصاف کی دفعہ 144 کیخلاف درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا

تحریک انصاف کی دفعہ 144 کیخلاف درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا

ایڈیشنل رجسٹرار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ضمانت کا اصول ہے کہ ملزم پہلے عدالت میں موجود ہو، تمام ججز گھر جا چکے ہیں آپ کی درخواستوں کیلئے ججز واپس آئیں گے، پہلے آپ عمران خان کو لیکر لاہور ہائیکورٹ پہنچیں پھر ہم درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کریں گے، پہلے بھی آپ نے درخواست مقرر کرواکر عمران خان کو پیش نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا ریلی روکنے پر پولیس اور لاہور انتظامیہ کیخلاف ہائی کورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی وکیل نے جواب میں کہا کہ آپ پہلے ہماری دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست کو مقرر کر دیں، زمان پارک کو چاروں اطراف سے پولیس نے گھیر رکھا ہے، دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پٹیشن کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔